راجرز کپ ٹینس،وکٹوریہ آزارینکا اور آگنیسکا راڈونسکا ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

راجرز کپ ٹینس،وکٹوریہ آزارینکا اور آگنیسکا راڈونسکا ویمنز سنگلز پری کوارٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (اے پی پی) وکٹوریہ آزارینکا اور آگنیسکا راڈونسکا پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں بیلاروس کی سٹار پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیلزے کورنیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا نے جمہوریہ چیک کی زہلووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
 امریکہ کی شیلبی راجرز بھی دوسری رکاوٹ عبور کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔