سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز 25 اگست سے زمبابوے میں شروع ہو گی

سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز 25 اگست سے زمبابوے میں شروع ہو گی

  

ہرارے(این این آئی)آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز 25 اگست سے ہرارے میں شروع ہوگی۔ سیریز میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ 25 اگست کو میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 27 اگست کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا، تیسرا 29 اگست کو زمبابوے اور جنوبی افریقا، چوتھا 31 اگست کو زمبابوے اور آسٹریلیا، پانچواں 2 ستمبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جبکہ چھٹا اور آخری ون ڈے میچ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -