جاپان کے کائی نیشکوری کی فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس میں شرکت

جاپان کے کائی نیشکوری کی فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس میں شرکت

  

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی ٹینس سٹار کائی نیشکوری کی فٹنس مسائل کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ 24 سالہ نیشکوری ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں تین ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے۔ اسی انجری کے باعث نیشکوری کینیڈا میں جاری راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -