انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج مانچسٹر میں شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج مانچسٹر میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانچسٹر (اے این این )انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ آج جمعرات سے شروع ہوگا ۔ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی کپتان السٹر کک کریںگے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر تین بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 11 بجے شروع ہوگا ۔ سیریز کا 5 اور آخری ٹیسٹ میچ 15 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 اگست، دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست، تیسرا ایک روزہ میچ 30 اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2 ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5 واں ایک روزہ میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔