پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز اکتوبر میں یو اے ای میں کھیلی جائےگی

پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز اکتوبر میں یو اے ای میں کھیلی جائےگی

  

 ابوظہبی (اے این این )پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اکتوبر نومبر میں کھیلی جائے گی ۔ اس سیریز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو دی ہے ۔پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ 5اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔اس کے بعد تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ7اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 10اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 12اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پرآسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ یہ پریکٹس میچ15سے 18اکتوبر تک پاکستان اے کی ٹیم کے خلاف کھیلا جائے گا ۔

 اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 22سے26اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ30اکتوبر سے3 نومبر تک کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -