بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم آٹھ سال بعد آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم آٹھ سال بعد آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این )بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران آٹھ برسوں کی دوری کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم ٹیسٹ میچ سے قبل آج جمعرات کو دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ 13 سے 16 اگست تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 19 اگست کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 21 اگست، دوسرا میچ 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔