آسٹریلیا 2020ء میں شیڈولڈ آٹھویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

آسٹریلیا 2020ء میں شیڈولڈ آٹھویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

  


دبئی(اے این این )آسٹریلیا 2020میں شیڈول آٹھویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کو بڑے ایونٹس کی میزبانی کا کافی تجربہ ہے اسلئے 2020میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی آئی سی سی نے آسٹریلیا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کو پہلے ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چھٹے ایڈیشن کی میزبانی کیلئے چنا جا چکا ہے، میگا ایونٹ کے 2016کے پہلے تین ماہ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی نے پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے ابھی تک ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کے ملک کا اعلان نہیں کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ دونوں میزبانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ اس سے قبل 2009میں بھی منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -