یوراج سنگھ ورلڈ کپ کرکٹ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مرلی دھرن

یوراج سنگھ ورلڈ کپ کرکٹ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مرلی دھرن

  

کولمبو(اے این این )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق باﺅلر مرلی دھرن نے کہاہے کہ 2015 ءکے کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے یوراج سنگھ کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2015ءکے کرکٹ ورلڈ کپ میں یوراج سنگھ بھارتی ٹیم کے ایک میچ ونر کھلاڑی ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ یوراج سنگھ مختصر دورانیہ کی کرکٹ کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہے کہ انہیںورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کے لئے زیر غور لائے ۔ انہوںنے کہاکہ 2015کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے جس کی وجہ سے اس پر کافی دباﺅ ہوگا ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہونگی ۔ سری لنکن ٹیم کو کامیابی کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا اور اپنی بہترین کارکردگی دیکھاناہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -