اعصام الحق قریشی راجر کپ ٹینس مینز ڈبلر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

اعصام الحق قریشی راجر کپ ٹینس مینز ڈبلر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

  

             ٹورنٹو ۔ 6 اگست (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ پاک بھارت جوڑی نے پہلے راﺅنڈ میں امریکہ کے ایرک بیوٹورک اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار راون کلاسن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی۔ ٹورنٹو، کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے ایرک اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار راون کلاسن کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 10-4 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے راﺅنڈ میں اعصام اور بوپنا کا مقابلہ جولین بینی ٹو اور راجر ویسلین سے ہو گا۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -