گال ٹیسٹ : پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لیے

گال ٹیسٹ : پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لیے

  

       گال (آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے اوپنرز کی ناقص بلے بازی کے بعد یونس خان کی شانداری سنچری اور اسد شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 4وکٹ کے نقصان پر 261رنز بنا لئے ، یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بننے کے ساتھ کیریئر کی 29ویں اور آئی لینڈرز کیخلاف ساتویں سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔سری لنکا کے شہر گال میں کھیلا جارہا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابھی قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 4 ہی تھا کہ اسے احمد شہزاد کی صورت میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، وہ 4 رنز بنا کر دھمیکا پرساد کا شکار بنے۔ 19 رنز پر قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر خرم منظور بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 3 رنز بنائے تھے۔ خرم منظور کے بعد بیٹنگ کے لئے پاکستان کے سب سے تجربے کار بیٹسمین یونس خان آئے جنہوں نے اظہر علی کے ساتھ 37 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 56 رنز پر اظہر علی ہمت ہار گئے۔ وہ 30 رنز بناکر رنگنا ہیراتھ کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور 59 رنز تھا اس کے 3 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق کے درمیان اچھی پارٹنر شپ ہوئی مصباح الحق 31رنز بنا کر پویلین ٹول گئے اس کے بعد اسد شفیق اور یونس خان نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور سنچری اور نصف سنچری بنا کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی یونس خان 133رنز اور اسد شفیق 55رنز ناٹ آﺅٹ کریز پر موجود ہیں ۔ سری لنکان کی طرف سے پہلے دن کامیاب باﺅلرز ہیراتھ رہے جنہوں نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ دھمکیا پرساد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ بورڈ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا سنچری بنا کر اس پر پورا اترا ہوں مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا دیا جس پر خوشی ہے محمد یوسف بڑا کھلاڑی ہے اس کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوش ہوں کوشش ہوگی کہ ڈبل سنچری کی جانب جاﺅں ۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -