گال ٹیسٹ: یونس خان کی شاندار سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لئے

گال ٹیسٹ: یونس خان کی شاندار سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا ...
گال ٹیسٹ: یونس خان کی شاندار سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال (مانیٹرنگ ڈیسک) گال ٹیسٹ کے افتتاحی دن پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستانی بلے باز یونس خان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 133 رنز بنا کر مشکلات سے دوچار بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتدائی بیٹنگ لائن سری لنکن باﺅلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پہلی وکٹ صرف 4 رنز پر اس وقت گر ی جب احمد شہزاد 4 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔ مجموعی سکور میں محض 15 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی خرم منظور 3 رنز بنا کر پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان بیٹنگ کی گرتی دیوار کو سنبھالنے کیلئے اظہر علی میدان میں اترے اور چند دلکش سٹروکس کھیل کر تماشائیوں سے داد وصول کی ، 56 رنز کے مجمو عی سکور پر اظہر علی لیفٹ آرم سپنر رنگانا ہیراتھ کی شاندار گیند کا شکار بن کر واپس پویلین کی طرف چلتے بنے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر 59رنز بنائے تھے۔ کپتان مصباح الحق بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 156 کے مجموعی سکور پر 31 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑے اور مجموعی سکور کو 261 پر پہنچا دیا، یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پراساد اور رنگانا ہیراتھ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -