عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو گرفتاریاں نہ دینے، ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی

عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو گرفتاریاں نہ دینے، ہر صورت اسلام آباد پہنچنے ...
عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو گرفتاریاں نہ دینے، ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو کسی بھی صورت میں گرفتاریاں نہ دینے اور تمام رکاوٹیں توڑ کر14اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا ہے جس میں 14اگست کے آزادی مارچ کے لئے لائحہ عمل کے حوالے سے غور کیا گیا ۔عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں گرفتاری نہ دیں اور ہر طرح کی حکمت عملی اختیار کر کے پولیس کے ہتھے چڑھنے سے بچیں اور تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں،عمران خان نے مذکورہ ہدایات نچلے درجے کی قیادت اور کارکنان ک بھی پہنچانے کی ہدایات کی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مذاکرات میں ناکامی کے بعد پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایات کر دی ہیں اور پولیس نے مظفر گڑھ اور جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید کارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -