گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکو لڑکی کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکو لڑکی کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکو لڑکی کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کیپشن: Lahore Map 1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گوالمنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میں لڑکی سمیت 2 ڈاکو ڈکیتی کی غرض سے ایک دکان میں گھسے تاہم مزاحمت کا سامنا ہونے پر دونوں ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ لاہور میں سٹریٹ کرائمز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبائی انتظامیہ ان پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

لاہور -