ٹیمپل روڈ ا لیکٹرو نکس ما ر کیٹ کی سڑک پر تکہ شاپس اور چرغہ ہاؤس والوں کا قبضہ

ٹیمپل روڈ ا لیکٹرو نکس ما ر کیٹ کی سڑک پر تکہ شاپس اور چرغہ ہاؤس والوں کا قبضہ

  


لاہور(ا نو سٹی گیشن سیل )ٹیمپل روڈ پر تجاوزات کی بھر مار۔ ضلعی انتظامیہ بھی کاروائی سے گریزاں نظر آنے لگی ۔ دن میں ا لیکٹرو نکس ما ر کیٹ جبکہ را ت کو روڈ پر تکہ شاپس اور چرغہ ہاؤس والوں نے قبضہ جما لیا جس وجہ سے شہرویوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جگہ جگہ پارکنگ،سٹالز،چھابڑیاں اور ہوٹلوں کی وجہ سے سڑک بند کر دی گئی ہے جس وجہ سے عام آدمی کا گزر بسر بند ہو گیا ہے۔ لیکٹرو نکس ما ر کیٹ اور تکہ شا پ جن میں حرا تکہ شاپ،ببلی چرغہ،فقیر ی تکہ اور چرغہ ہاؤس سمیت دیگر مقامات مسافروں کیلئے زحمت بن گئے ہیں جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹیمپل روڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور سرکاری جگہ پر سے تجاوزات ختم کر کے عام آدمی کی گزر گاہ میں آسانیاں پید ا کی جائیں۔ اس حوالے سے تی ایم او دا تا گنج بحش ٹا ؤ ن زبیر ا حمد و ٹو سے ر ا بطہ کیا گیا تو انہو ں نے کہا کے ڈی سی او میٹنگ میں مصرو ف ہیں اور بعداز ں مو با ئل فو ن بند کردیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -