کم وسیلہ افراد کو صحت کی سہولیات کیلئے پونے 9ارب مختص کئے،مجتبیٰ شجاع

کم وسیلہ افراد کو صحت کی سہولیات کیلئے پونے 9ارب مختص کئے،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور(خبر نگار،کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز و ٹیکسین ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 121-ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو پنجاب کے بجٹ کا11.66 فیصد ہے ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراءبھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 345 ارب روپے جبکہ جاری اخراجات کا کل تخمینہ تقریباً 700- ارب روپے ہےپارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8 ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت کے منصوبوں کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں علاوہ ازیںمحکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حکومتی معاملات میں کمپیوٹرائزیشن اور ای ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی پالیسی اپنائی ہے اور اس کے خصوصا ٹیکس وصولی میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیںانہوںنے کہا کہ عوام کو ٹیکس ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیادہ آبادی والے شہروں میں محکمہ کے زیادہ دفاتر قائم کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی نافذ کیا جا رہا ہے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس کے بہتر نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیںانہوں نے کہا کہ پراپرٹی، ٹوکن، سروسزٹیکس ، صوبائی حکومت کی آمدن کے بڑے ذرائع ہیں اور حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے کیونکہ پنجاب حکومت کا مشن گڈگورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ ہے - اجلاس میں سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ،ڈائریکٹرز ودیگر حکام نے شرکت کی -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -