لیسکو حکام کو خراب تاریں فوری تبدیل کر نے کی ہدایت

لیسکو حکام کو خراب تاریں فوری تبدیل کر نے کی ہدایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لا جپت روڈ شا ہدرہ کے علا قہ میں بجلی کی تا ر گرنے کے باعث ہو نے والی ہلا کت کے بعد ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے لیسکو حکام کو خراب تاریں فوری طور پر تبدیل کر نے کی ہدایت کر دی ہے جس پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر خالد سعید،ایکسین زاہد سلیم،فواد عالم اور ڈی سی او آفس کے نما ئندہ امیر علی نے سارے علاقے کا سروے مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چا ر روز میں نئی تاریں ڈا ل دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -