میاں برادران کا استحکام پاکستان کیلئے کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، رانا محمد ارشد

میاں برادران کا استحکام پاکستان کیلئے کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مرکزی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے گزشتہ روز ایم ایس ایف کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف استحکام پاکستان کے لیے جو کلیدی کردار ادا کررہے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے تحریک پاکستان میں پانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہراول دستے کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے کر تحریک پاکستان میں جو رنگ بھرا وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا گیاہے انہوں نے کہا کہ آج استحکام پاکستان کے لیے نوازشریف کی قیادت میں ایم ایس ایف کے کارکنان خیبر تاکراچی تک اپنا تاریخی کردار دوبارہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک بھر میں بیرونی ایجنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی جو کوشش کررہے ہیں وہ خود ان کے گلے میں ہڈی بن کر پھنس جائے گی وہ یہودی ازم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کے لیے ملک و قوم کوترقی کی راہوں سے دورکرنا چاہتے ہیں ۔

 قوم جانتی ہے کہ وہ کسی کی زبان بول رہے ہیں اور کون سی قوتیں ان کی زبان کی حمایت کررہی ہےں۔ چوہدری برادران منافقین کا ٹولہ ہیں یہ وہ فصلی بٹیرے ہیں جو صرف موقع اور مفاد پرستی کی سیاست مو اپنا کل ایمان بنائے ہوئے ہیں۔۔

 انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری اپنی ان منافقانہ حرکتوں اور باتوں سے باز نہ آئے تو ایم ایس ایف کے کارکنان زندگی بھر کے لیے ان کا جینا حرام کردیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -