مدرسہ عثمانیہ رضویہ سراج پورہ کے اساتذہ اور طلباءکا مطالعاتی دورہ

مدرسہ عثمانیہ رضویہ سراج پورہ کے اساتذہ اور طلباءکا مطالعاتی دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مدرسہ عثمانیہ رضویہ‘ سراج پورہ‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ گورنر ہاﺅس‘ لاہور‘ جامعہ غوثیہ قمرالاسلام‘ بہار کالونی‘ کیولری گراﺅنڈ‘ لاہور‘ بسم اللہ ہائی سکول‘ موضع پاجیاں‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور اور کبریا ماڈل ہائی سکول‘ بوٹا پارک‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد205تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -