رخسانہ جبین کا برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کو خراج تحسین

رخسانہ جبین کا برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کو خراج تحسین

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبین نے غزہ کی صورتحال پر مضطرب برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہنے والے اور سچائی کا ساتھ دینے والے ہی سرخرو ہوتے ہیں انہوں نے کا کہ سعیدہ وارثی کا استعفیٰ عالم اسلام کے حکمرانوںکی بے حسی و بے عملی پر تازیانہ اور بے ضمیری کو ٓائینہ دکھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حق وسچائی کا ساتھ دینے پر سعیدہ وارثی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی استقامت کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -