جی سی یو میں انٹر میڈیٹ داخلوں کی آخری تاریخ11اگست ہے ، ڈاکٹر خلیق الرحمان

جی سی یو میں انٹر میڈیٹ داخلوں کی آخری تاریخ11اگست ہے ، ڈاکٹر خلیق الرحمان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں انٹر میڈیٹ داخلوں کی آخری تاریخ11اگست ہے،جس کے بعد کوئی بھی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا،جبکہ پہلی میرٹ لسٹ 15اگست کویونیورسٹی ویب سائیٹ پرآویزاں کی جائے گی۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن کی سطح پر تحقیق اور تدریس کے ساتھ ساتھ جی سی یو انٹر میڈیٹ میں طلباءکی تعلیم وتربیت میں بھی اپنا معیار اور روایت برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پورے ملک سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز جی سی یو میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹر میڈیٹ کے داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی تاکہ تعلیمی سیشن بروقت شروع کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -