پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار رہنما نے پولیس اہلکاروں کو ماموں بنا ڈالا

پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار رہنما نے پولیس اہلکاروں کو ماموں بنا ڈالا
پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار رہنما نے پولیس اہلکاروں کو ماموں بنا ڈالا

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوامی تحریک کے گرفتار رہنما نے پولیس کو حاضر دماغی سے ماموں بنا ڈالا،رفع حاجت کے بہانے ہسپتال جا کر وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس2گھنٹے ہسپتال کے باہر کھڑی رہی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں اس وقت انتہائی دلچپپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اسد گوندل کو حراست میں لیا اور بند کر نے کے لئے تھانے لے جانے لگی۔اسد گوندل نے راستے میں پولیس کو رفع حاجت کے لئے ہسپتال کے بیت الخلاءجانے کا کہا اور اند ر چلے گئے ،پولیس اہلکار تقریباً دو گھنٹے تک ہسپتال کے باہر کھڑے رہے بعد ازاں ہسسپتال کے اندر جا کر اسد گوندل کو ڈھونڈنے کی مہم شروع کی گئی لیکن پتا چلا کہ وہ تو2گھنٹے پہلے ہی رفو چکر ہو چکے ہیں ۔پولیس اہلکار اپنے آپ کو ماموں بنائے جانے پر سخت تلملائے لیکن کر بھی کیا سکتے تھے۔

مزید :

گوجرانوالہ -