مسلم دنیا فلسطین کے ساتھ عملی رابطہ کاری کےلئے سفارتخانے فلسطین میں کھولے، غلام عباس

مسلم دنیا فلسطین کے ساتھ عملی رابطہ کاری کےلئے سفارتخانے فلسطین میں کھولے، ...

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے رہنماﺅں غلام عباس صدیقی ،شاہدنذیر، عبدالغفار،محمدعدنان نے پاکستان کی طرف سے فلسطین پر اسرائیلی ظلم کے خلاف عالمی کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا کے رہنماﺅں کا مشترکہ اجلاس بامقصد بنانے کے لئے فلسطینیوں کو فضائی اور سمندری زمینی راستہ بحال کروانے کے لئے عملی اقدام ،مسلم ممالک کے سربراہان فلسطین کے مشترکہ دورہ کے شیڈول کا اعلان بھی ایجنڈے میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ ساری مسلم دنیا فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہی ہے مگر زبانی کلامی جس کا فائدہ فلسطین کو بالکل نہیں ہورہااسلامی تحریک طلباءکے قائدین مزیدنے کہا مسلم دنیا فلسطین کے ساتھ عملی رابطہ کاری کے لئے اپنے سفارتے خانے فلسطین میں کھولے،انہوں نے پاکستانی برطانوی نثرادبرطانوی وزیر سعیدہ وارثی کے فلسطینیوں کے حق اور برطانوی پالیسی کے خلاف مستعفی ہونے کا خیرم±قدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعیدہ وارثی نے مستعفی ہوکر جرات مندانہ اقدام کیا اسلامی تحریک طلباءانھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے مسلم حکمران سعیدہ وارثی کے عمل سے سبق سیکھےں اور اسرائیل،امریکہ،برطانیہ اور اس کے تمام حمایتیوںسے ہر قسم کے تعلقات ختم کئے جائیں،

اگر اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کرنے سے باز نہیں آتا تو مسلم دنیا فلسطین کی عسکری امداد کرنے کا اعلان کرے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -