ریکارڈ میں ردوبدل کے انکشافات پر ریونیو افسروں کو انسپیکشن کا حکم نظر انداز ،نوٹس کی اپیل

ریکارڈ میں ردوبدل کے انکشافات پر ریونیو افسروں کو انسپیکشن کا حکم نظر انداز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو پنجاب کے احکامات نظر انداز ،پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحبان ہرماہ ریونیو ریکارڈ کی انسپکشن کے لیے ٹائم نہ نکال سکے بورڈ آف ریونیو پنجاب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن بھی ردی کی نظر ہوگیا سینئر ممبر سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے پنجاب بھر کے پٹوارخانہ جات میں ریونیو ریکارڈ میں پائے جانے والے متنازعہ پن کی اطلاعات اور غلطیوں کی بھر مار کی شکایت کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں کی جائیداد وں کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کا انکشاف منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب بھر کی انتظامی سیٹوں پربراجمان ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحبان ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ،اسسٹنٹ کمشنر ز ،سیٹلمنٹ آفیسر سمیت دیگر انتظامی افسران کو بورڈ آف ریونیو کی جاری کردہ چٹھی نمبری 77.1006/2013کے مطابق ہدایت کی کہ تمام انتظامی افسران اپنی بنیادی ذمہ داری کو یقینی بناتے ہوئے ریونیو ریکارڈ کی انسپکشن کریں گے تاکہ ریونیو ریکارڈ صاف شفاف اور دیگر پیچدگیوں سے پاک رہ سکے تاہم سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر تاحال پنجاب کے کسی بھی اضلاع میں عمل نہیں کیا جاسکا ہے صوبائی دارلحکومت لاہور کے کسی بھی ڈسٹرکٹ کلکٹر ،ایڈیشنل ڈسرکٹ کلکٹر یا اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نے ریکارڈ کی انسپکشن کرنے کی زحمت نہ کی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر کے پٹوار خانہ جات میں بوگس وراثتوں کے اندراجات کے انکشافات ہورہے ہیں وہاں تعین دار کھاتے کے انتقالات اور فردات جاری کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ریونیو ماہرین کا کہنا ہے کہ اس انسپکشن کے نہ ہونے کے باعث بے تحاشہ غلطیاں اور جعلسازیاں ریونیو ریکارڈ میں پائی جارہی ہیں انتظامی افسران کو فوری طور پر باقاعدگی سے انسپکشن کی پریکٹس کو محکمانہ قوانین اور ان کے مطابق جاری رکھنا چاہیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی