کشمیر جرنلسٹ فورم کشمیر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگا،ساجد محمود

کشمیر جرنلسٹ فورم کشمیر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگا،ساجد محمود

  

لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹرکشمیر سنٹر لاہور سردار ساجدمحمود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیوز انعام الحسن نے کشمیر جرنلسٹ فورم لاہو رکے قیام پراظہارمسرت کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں صدر خالد منہاس، جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ، سینئرنائب صدر زاہد شفیق طیب، نائب صدر طارق ستی، نائب صدر آمنہ بٹ، جوائنٹ سیکرٹریز اویس حمید، شاذیہ کنول، سردار اشتیاق ساقی، سیکرٹری اطلاعات میم سین بٹ اور خزانچی حافظ عارف زاہد کو مبارکباد دی ہے اور اس امر کا اظہارکیا ہے کہ فورم لاہور میں مقیم کشمیری صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور قلمی جہاد کریگا۔ اپنے بیان میں سردار ساجد محمود نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دانشور و صحافی حضرات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے قلم کا بھرپور استعمال کریں تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بھی اس مسئلے کے مضمرات سے بخوبی آگاہ ہوسکے۔ سردار ساجد محمود اور انعام الحسن نے کہا کہ لاہور میں کشمیر جرنلسٹ فورم کا قیام ایک احسن اقدام ہے جس کے پلیٹ فارم سے تحریک آزادی¿ کشمیر کو تقویت ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -