گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے700دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے86 دکانداروں کے چالان کئے جبکہ 1,01,200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا 9 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور 9افراد کو گرفتار کروایا گیا ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -