پاک گیریژن سکول کے طالبعلم علی حسنین کا اعزاز

پاک گیریژن سکول کے طالبعلم علی حسنین کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) لا ہور بورڈ کے بعد میٹرک کے رزلٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے پا ک گیریثرن ہائیر سیکنڈری سکول کے طالبعلم علی حسنین نے 1072نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر لا ہو ر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا۔ادارہ کے 70 طلباءو طالبات نے A+گریڈ جبکہ 45طلباءو طالبات نے Aگریڈ میں کامیابی حاصل کر کے نمبروں کے ڈھیر لگا دیئے ۔مجموعی رزلٹ 98%فی صد رہا ۔دیگر طلباءو طالبات میں علی حسنین 1072اوّل پوزیشن، دوئم پوزیشن حافظ علی خالد بھٹی1056 اور سوئم پوزیشن رابعہ رشید 1053حاصل کی 25طلباءنے 1000سے اوپر نمبر حاصل کئے۔ گزشتہ سال میٹر ک رزلٹ 2013ءمیں بھی ادارہ کی طالبہ نے 1028نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں اوّل پوزیشن حاصل کی تھی

 اس طرح مسلسل دوسری مرتبہ بورڈ کی پوزیشن ،ادارے،علاقے اور والدین کے لیے بہت بڑا فخر ہے۔