مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور مہنگائی کا سبب ہے،راجہ عدیل
لاہور(پ ر)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ہوشربا مہنگائی کا سبب ہے انہوں نے تین ماہ قبل نیپرا کی جانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کے باوجود وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے اور بجلی صارفین سے15ارب روپے اضافی وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پانی و بجلی عام صارفین کے ٹیرف کے ساتھ ساتھ کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی بلوں میں ایک روپے فی یونٹ کمی کا فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے اور پچھلے ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ بقایا جات کی وصولی کی طرح 15ارب روپے صارفین سے اضافی وصولی کو بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کیا جائے تاکہ عوام کو بجلی بلوں میں فی یونٹ کمی کا ریلیف مل سکے اور وہ سکھ کا سانس لیںراجہ عدیل نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث اشیاءکی قیمتوں میںاضافہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس لیے حکومت سستی بجلی کے حصول کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے جن میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی ہے جس سے نہ صرف توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ اس سے سستی ترین بجلی کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کرسکیں،اس سے حکومت کی صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اوربجلی بحران کے خاتمہ کے بعد نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک میںروزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔