مجید نظامی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج ایوان اقبال میں ہو گا
لاہور(پ ر) عہد ساز صحافی، نظریہ پاکستان کے علمبردار مجید نظامی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس آج 3بجے سہ پہر ایوان اقبال کمپلیکس ایجرٹن روڈ میں ہو گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی، عارف نظامی، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی، چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاءشاہد، ممتاز دانشور عطاءالحق قاسمی، گروپ ایڈیٹر روزنامہ نئی بات عطاءالرحمان ، ارشاد احمد عارف، کالم نگار سجاد میر، ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس ایاز خان، ایڈیٹر سٹی 42نوید چوہدری، ایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ دنیا سلمان غنی اور دیگر شخصیات اظہار خیال کریں گی۔