انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس ،ناقص کارکردگی پر سخت کاروائی کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت انسدادِ پو لیو مہم اور انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ٹی ایم اوز، محکمہ صحت ،عالمی ادارہ برائے صحت اور یو نیسیف کے نما ئندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے کل( جمعرات )سے داتا گنج بخش ٹاؤن ،راوی ٹا ؤن اور گلبرگ کی 23حساس یو نین کونسلز میں ہو نے والے ایک روزہ پو لیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔اس مو قع پر ای ڈی او (ہیلتھ) لاہور نے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دی ۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز کو Negtiveکر نے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کریں کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے ہر صورت لاہور سے پو لیو کے ما حولیاتی سیمپلز کو Negtiveکر نا ہے۔مجموعی طور پر پو لیو ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہے اگر کسی علا قے میں پولیو کے قطرے نہ پلانے کا معاملہ سامنے آتا ہے تو متعلقہ ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹر فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اپنی مو جو دگی میں پو لیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو ٹیموں کے وزٹ پر گھر میں نہ ملنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے گھر بار بار جایا جائے اور ان کی گھر مو جودگی پر ان کو فوری قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں مو جود پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں ۔علا وہ ازیں انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے کے بعد ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر ڈینگی سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں اور ڈینگی ٹیمیں گھروں کی اِن ڈور سرویلنس کر تے وقت گھروں کی چھتوں کو چیک کریں اور اس بات پر کڑی نظر رکھیں کہ کہیں ان چھتوں پر بارشی پانی تو جمع نہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے یہ مو زوں وقت ہے اورکوئی بھی غفلت اور لا پرواہی خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹا ؤن میں ایسے افراد کے گھر ضرور جائیں جن میں ڈینگی وائرس پائے جا نے کا خدشہ ہے اور وہاں پر صفائی ستھرائی کو چیک کریں۔انہوں نے راوی اور واہگہ ٹا ؤن کے ڈی ڈی او (ہیلتھ) کو ہدایت کی کہ ان کی زیر نگرانی کام کر نے والی ٹیمیں زیا دہ سے زیا دہ گھروں میں ڈینگی سرویلنس کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی گھر سے ڈینگی لاروا ملا تو ذمہ دار سرویلنس ٹیم کو معطل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔