ٹیر فمیں کمی کے باوجود بجلی صارفین سے 15ارب کی وصولی زیادتی ہے،بلا ل شیرازی

ٹیر فمیں کمی کے باوجود بجلی صارفین سے 15ارب کی وصولی زیادتی ہے،بلا ل شیرازی

  

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ تین ماہ قبل نیپرا کی جانب سے بنیادی ٹیرف میں کمی کے باوجود وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی صارفین سے15ارب روپے اضافی وصول بیڈ گورننس کی انتہا اور عوام سے زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپرا نے تین ماہ قبل بجلی کی بنیادی ٹیرف میں 24پیسے سے لیکر1روپے67پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی لیکن وزارت پانی و بجلی نے غیر قانونی طور پر ریونیو کے حصول کے لیے تاحال اس کا کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جس کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے اربوں روپے زائد وصول کررہی ہیں۔

سید بلال شیرازی نے کہا کہ مہنگی بجلی اور قیمتوں میں مسلسل ہوشربا اضافوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بیڈ گورننس کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ57ارب روپے اخراجات کے باوجود پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین48روپے فی یونٹ بجلی پیدا کررہا ہے جس کے باعث 5روز تک کام کرنے کے بعد یہ پاور پلانٹ بند کردیا گیا انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کے باعث نند ی پور پاور پراجیک کے48روپے فی یونٹ کا بوجھ عوام سے وصول نہ کیا جائے۔ اور نیپرا کی جانب سے بجلی کمی کا نوٹیفیکیشن فی الفور جاری کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -