لانگ مارچ اور جلسے جلوس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ظہیر بھٹہ

لانگ مارچ اور جلسے جلوس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں،ظہیر بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیربھٹہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ،حکومت مخالف تحریکیں،جلے جلوس نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال پر ہچکچاہٹ کا شکار اور سرمایہ سمیٹ کی دیگر ممالک کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن ساز گار ماحول ہی ملک میں صنعتی ترقی کی ضمانت ہے ، اس وقت جبکہ انڈسٹریز اور صنعتکار توانائی بحران کے باعث پریشان ہیں ایسی صورتحال میں ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتاظہیر بھٹہ نے کہا کہ بلاوجہ لانگ مارچ کی سیاست سے ملک کی انڈسٹریز کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکر ملک کی فلاح اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے جن میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سب سے زیادہ اہم ہے ۔حکومت اس کی تعمیر کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے تاکہ قوم توانائی بحران اور بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرسکے۔اور ملک ترقی او خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو۔