پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی ...

  

لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اور دیگر عہدیداروں کی زیر قیادت اسرائیلی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرے اور عالم اسلام اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بے گناہ عورتوں مردوں بچوں کے قتل وغارت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین میں قتل عام بند کیاجائے اور جنگ بند ی کی جائے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں اجمل اشفاق، صادق صدیقی، ڈاکٹر محمداشرف، حاجی منیر، امتیا ز شاہین، میاں اسحاق، رضوان یوسف، محمد صفدر، ملک اشفاق اور دیگر بھی شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -