پاکستان ریلویز کے موسمِ سرما کا ٹائم ٹیبل 15اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا

پاکستان ریلویز کے موسمِ سرما کا ٹائم ٹیبل 15اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کے موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کو حتمی شکل دی جارہی ہے یہ ٹائم ٹیبل 15اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پرنسپل افسران کے علاوہ ملک بھر سے ریلوے کے ڈویژنل مکینکل انجینئرز، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسرزاورڈویژنل کمرشل آفیسرزنے شرکت کی اجلاس میں مختلف تجاویز زیرغور آئیں۔ اجلاس میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود حسن، چیف مکینکل انجینئر لوکو طارق خان، چیف انجینئر اوپن لائن ظفر اللہ کلوڑنے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک کی معاونت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -