انقلاب آ کر رہے گا، فوج حکمرانوں کو بچانے نہیں آئے گی:ارشاد طاہر

انقلاب آ کر رہے گا، فوج حکمرانوں کو بچانے نہیں آئے گی:ارشاد طاہر

  

لاہور(پ ر)تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر اور ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ انقلاب آ کر رہے گا اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ظلم اور بربریت کے اس نظام کو مٹانے اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی اس جنگ میں ظالم حکمرانوں کو بچانے کےلئے فوج نہیں آئے گی،وہ راوی ٹاﺅن میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات الطاف رندھاوا بھی موجو د تھے، ارشاد احمد طاہر نے کہاکہ اقتدار جاتا دیکھ کر حکمرانوں اور ان کی نمک حلالی کرنے والوں کے حوش وہواس کھو گئے ہیں،ارشاد احمد طاہر نے کہا کہ انقلاب کے بعد حکمرانوں اور ان کے وفاداروں سے عوام کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے اسے عوامی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے گا،

حکمرانوں کی نمک حلالی میں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے اور ان کی ضمانت کرانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -