خاتون اور بیٹے پرتشدد کرنےوالے سابق شوہر کےخلاف کارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج راجہ محمد اجمل خان نے گھر میں گھس کر طلاق یافتہ خاتون اور بیٹے پرتشدد کرنے والے سابق شوہر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔فاضل عدالت میں درخواست گزار رانی بی بی نے مو¿قف اختیار کیا کہ اس کی شادی محمد امین سے ہوئی تھی جس میں سے اس کی 3بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا بعدازاں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سائلہ علیحدگی اختیار کرلی اور امین سے خلع حاصل کرلیا تاہم 3بیٹیاں امین کے پاس جبکہ بیٹا اس کی تحویل میں ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ30جولائی 2014کو اس کے سابق شوہر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کے اس سمیت اسکے بیٹے علی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس نے تھانہ وحدت کالونی میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوسکی عدالتی حکم پر گزشتہ روز ایس ایچ او نے عدالت میں پیش ہوکر مو¿قف اختیار کیا کہ سائلہ نے کسی قسم کی کوئی درخواست نہیں دی ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی جاتی فاضل جج نے ایس ایچ او کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔