شہری سے 22لاکھ ہتھیانے والے شخص کےخلافکارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج راجہ محمد اجمل خان نے خود کوکسٹم کلیکٹر کا سٹاف افسر ظاہر کرکے شہری سے 22لاکھ روپے ہڑپ کرنے والے شخص کے خلاف ایس ایچ او تھانہ مغل پورہ کوکارروائی کا حکم دے دیاہے فاضل عدالت میں درخواست محنت کش گزار عاطف چوہان نے دائر کی جانے والی درخو است میں مو¿قف اختیار کیا کہ سائل کی ملاقت منیر احمد نامی شخص سے ہوئی جس کے خود کو کسٹم کلیکٹر کا سٹاف افسر بتایا اور کہا کہ اگر وہ اس کے ساتھ ایمپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کا کاروبار کرے توچائنہ سے موبائل و دیگر اشیاءمنگوا کرسیل کرنے سے اسے کافی منافع ہوگا جس پر سائل نے اسے 22لاکھ روپے کی ادائیگی کردی لیکن کوئی کاروبار شروع نہیں کیا گیا ۔بعدازاں رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پرمنیر احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائل کوقتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی سادہ اشٹام پیپر اورچیکوں پر دستخط کروالئے جس پر اس نے متعلقہ تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوسکی عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔