ڈی سی او لاہور کا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کا دورہ

ڈی سی او لاہور کا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کا دورہ

  


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں گزشتہ روزعلامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کا دورہ کیا اور وہاں پر دی سمارٹ سکول میں ڈینگی انسپکشن کی ۔انسپکشن کے دوران سکول کی چھت پر پڑے پرانے ٹا ئروں سے ڈینگی لاروا برآمدہونے پر ڈی سی او لا ہور نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈینگی لاروا برآمدگی پر سکول پرنسپل ارم شاہد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دیا اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ اگر ہمارے پڑھانے والوں کا یہ حال ہے تو دوسروں کا کیا ہو گا میر ی شہریوں سے التماس ہے کہ وہ گھروں اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -