یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام جشنِ آزادی شایان شان طریقہ سے منائیگی

یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام جشنِ آزادی شایان شان طریقہ سے منائیگی

  


لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے عہدیداران اور کنونیئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں 14اگست جشنِ آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی منانے کے لیے بھرپور پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ لاہور میں متعدد مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی جس میں تمام سیاسی، سماجی ، دینی اور تاجر تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری اپنے دستِ مبارک سے پرچم کشائی کریں گے اور اجتماعی قومی ترانہ پڑھا جائے گا اس کے علاوہ بھاٹی ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن ، اندرونِ شہر اور مزنگ میں بھی تقریبات ہوں گی ۔ اجلاس میں محمد شفیق قمر ، متین مظہر ، فاخرہ خان ، اساور ندیم، شہباز خان درانی ، علامہ حسین احمد اعوان ، شیخ ظفر احمد ، عتیق قادری، حافظ طیب مدثر ، شیخ عرفان احمد ، اُجالا شفیق ، وسیم نذر غوری اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -