قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قراردادخوش آئند ہے،وسیم اختر

قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قراردادخوش آئند ہے،وسیم اختر

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں متفقہ قرار داد کی منظوری کوقابل تحسین قرار دیتے ہوئے قرار دادپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیقرار دادمیں کہاگیاہے کہ ”قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے بھر پور اور مضبوط موقف اپنایا اور قرار دادمنظور کی جس کی یہ ایوان تحسین کرتا ہے یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ او آئی سی کااجلاس بلاکر مسلم امت کو مشترکہ موقف اپنانے اور غزہ میں بہنے والے خون کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے“علاوہ ازیں میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاکہ مسلم دنیا کے خاتمے کےلئے امریکہ ہر جگہ اپنا جال بچھا رہا ہے غزہ کے معصوم اور بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے میں بھی امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے اسرائیلی جارحیت کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں عالمی برادری کواپنابھرپور کرداراداکرتے ہوئے ظالم اور مظلوم میں فرق کرناہوگافلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور عالم اسلام خاموش تماشائی بنابیٹھا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -