مہنگائی ،بدامنی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئیں، میاں مقصود

مہنگائی ،بدامنی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن گئیں، میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی ،بدامنی اورشدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب عام روز مرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اربوں روپے سبسڈی دینے اور کئی فیصد قیمتیں کم کرنے کا اعلان تو کردیتی ہے لیکن اس کے فوائد عوام تک کم ہی پہنچتے ہیں سٹوروں میں سستے نرخوں پر دستیاب آٹا، دالیں ،گھی،مصالحہ جات وغیرہ غیر معیاری اور ناقص ہوتی ہیں جبکہ دیگر اشیاءصرف جو یوٹیلٹی سٹورز پر رعایتی داموں فروخت کی جاتی ہیں ان کی قیمتوں اور بازار میں دستیاب مذکورہ چیزوں کی قیمتوں میں بہت کم فرق ہوتا ہے۔ جس کا صارفین کو خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں جہاں ایک طرف عام اشیاءضرورت کافی مہنگی ہیں وہاں دوسری طرف محنت مزدوری کرنے والوں کے معاوضے بے حد کم ہیں ۔ بدامنی اور لاقانونیت کی صورت حال انتہائی دگرگوں ہے سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈکیتی کی واداتیں عام ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بے حس اور بے بس نظر آتے ہیں دوسری طرف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ خاص کر چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد بہت متاثر ہورہے ہیں۔
 واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں اور افسران کی طرف سے جانے والی لوڈ شیڈنگ اور ان کی طرف سے بجلی چوری میں بڑے پیمانے پر معاونت نے اب اس امر کو ناگزیر بنادیا ہے کہ حکومت واپڈا کی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کا ہر فرد مہنگائی،بدامنی ،بیروزگاری سے نجات کا آرزو مند ہے۔ کاش کہ حکمران عوامی احساسات وجذبات اور ان کی تکالیف ،مسائل اور مصائب سے آگہی حاصل کرنے کی سعی کرسکیں۔