مسلم لیگ(ن)پی پی 145 کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی

مسلم لیگ(ن)پی پی 145 کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)پی پی 145 کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں مرکزی آفس داروغہ والا میں ایم پی اے وحیدگل نے پرچم کشائی کی،ملکی سلامتی، پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی اور کامیابی کےلئے دعاکرائی انہوں نے داروغہ والا اور مسکین پورہ میں لگائے گئے کیمپوں میں بچوں اور لوگوں میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کئے،پاکستان زندہ باد،جیو جیوپاکستان کے نعرے لگوائے اس موقع پر پی پی کے صدر رانا عمر حیات،چوہدری علی عدنان،زیب ملک،عادل رشید ، لیاقت گجر،ندیم کمبوہ،چوہدری بابراور ناصرعلوی کے علاوہ دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وحیدگل نے کہا کہ وطن عزیز کو کسی بھی موقع پر اپنی ذات کی خاطرنقصان نہیں پہنچاناچاہیے،ہم اُس عظیم وطن میں جشن منا رہے ہیں،اس سے ہماری شناخت وابستہ ہے انہوںنے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیںجو ایک پرچم کے سائے تلے اکٹھی نہیں ہوتیں زندہ قومیں اپنے تہواروں کو بھرپورانداز میں مناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے یہ ہم سب کا ملی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے تہواروں اور محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -