امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ ہر قیمت پرکریں گے،مولانا جمیل الرحمن
لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری نذیراحمد،مولانا عبداشکور حقانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبد النعیم نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ واقعہ کی آڑ میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والے قادیانیوں کے ہمدرد ہیں اور اغیار کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں،قادیانیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی غم خواری کرنا اپنے ایمان کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گااور اس کے خلاف ہونے والی تمام شازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔علماء کرام نے کہا کہ گوجرانوالہ واقعہ پرقادیانی جماعت کے بیانات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں قادیانی گروہ کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ چلا آرہا ہے کہ وہ ہر وقت جھوٹ اور فریب کاری سے کام لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قادیانی اتنے ہٹ دھرم ہیں نہ تو وہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کے آئین اور قانون کو مانتے ہیں قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے ملک عزیز میں امن و امان کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور آئے روزپاکستان میں نت نئے فسادات جنم لے رہے ہیں علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بناتے ہوئے انکی غیر آئینی ،غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر موثر طور پر عمل درآمد یقینی بنائے۔