گزارہ الاﺅنس اور شادی گرانٹ کے فنڈز میں سوفیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

گزارہ الاﺅنس اور شادی گرانٹ کے فنڈز میں سوفیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(خبر نگار)مستحقین کے لیے گزارہ الاﺅنس اور شادی گرانٹ کے فنڈز میں فی مستحق سو فی صد اضافہ کرنے اور ایسے تمام اضلاع کی زکوٰة کمیٹیوں جن کی مدت پوری ہوچکی تھی اور تاحال نئی کمیٹیاں تشکیل نہیں دی جاسکیں تھیں کے دورانیہ میں30نومبر2014تک توسیع کردی گئی ہے اس امر کا فیصلہ چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) اختر حسن کی سربراہی میں صوبائی زکوٰة کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری زکوٰة و عشر حبیب الرحمن گیلانی، ایڈمنسٹریٹر زکوٰة محمد یوسف بٹ، محکمہ سوشل ویلفیئر، خزانہ، لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان اور مولانا راغب حسین نعیمی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس کوبتایا گیا کہ شادی گرانٹ کی رقم دس سال قبل دس ہزار روپے مقرر کی گئی تھی جس میں موجودہ حالات کے تحت اس میں فوری اضافہ کی اشد ضرورت ہے جس پر کونسل نے اس رقم کو بڑھا کر 20ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے اجلاس میں سیکرٹری زکوٰة و عشر حبیب الرحمن گیلانی نے چیئرمین و اراکین کونسل کو بریف کیا کہ گزارہ الاﺅنس کی رقم 14سالوں سے 500روپے ماہوار چلی آرہی ہے اور افراط زر کے باعث اس میں اضافہ کی تجویز ہے جس پر کونسل کے اراکین نے متفقہ طور پر اس رقم کو بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی اجلاس میں اس امر کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ کسی ایک مستحق کے استحقاق کے تعین کے بعد اس کو گزارہ الاﺅنس اور عید گرانٹ کی ادائیگی کم از کم ایک سال تک جاری رہے گی اور کسی مستحق کے فوت ہوجانے یا کسی دیگر وجہ کے باعث مستحق کا نام فہرست سے خارج کرنے کے لیے صوبائی زکوة کونسل کی ذیلی کمیٹی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگی مستحقین کو زکوٰة فنڈ کی رقم ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں کے ذریعے تقسیم کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین اضلاع لاہور، شیخوپورہ اور حافظ آباد سے اس کا آغاز کرنے بھی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ گزارہ الاﺅنس کے مستحقین کی نادر ا کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کروائی جائے گی اور تمام زکوة کمیٹیوں کو مستحقین کے مکمل کوائف فراہم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے اکٹھا کئے جانے والے ڈیٹا سے پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اصل مستحقین کا انتخاب ممکن ہوسکے اور زکوة کے نظام کو فعال اور شفاف بنایا جاسکے۔ اراکین نے ضلعی زکوٰة کمیٹی شیخوپورہ کی طرف سے زکوة پیڈ سٹا ف کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے اور مدت ملازمت تجدید نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور شوکاز نوٹس جاری کرنے اور تمام معاملات کا جائزہ لے کر کارروائی کے لیے مولانا راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے ۔ جو پندرہ یوم کے اندر کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کرئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -