آمر کے سائے تلے معصوموں کاخون بہانے والے گریبان میں جھانکیں،رانا بابر

آمر کے سائے تلے معصوموں کاخون بہانے والے گریبان میں جھانکیں،رانا بابر

  


لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ چوہدری برادران اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو گئے ہیںآمر کے سائے تلے معصوم لوگوں کا خون بہانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں چوہدری برادران جلد طاہر القادری کے بعداپنا نیا آقا تلاش کریں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابن الوقت چوہدری برادران کی اصلیت کھل کر عوام کے سامنے آ گئی ہے نام نہاد مارچ اور انقلاب جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا مسلم لیگ (ن )کی حکومت مستحکم ہے اور اسے کسی مارچ سے خطرہ نہیں لانگ مارچ کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں انہیں عوام کی ہرگز حمایت حاصل نہیں ہوسکتی ،پورے ملک کے عوام عمران خان کی عقل پر ماتم کررہے ہیں اور انہیں جمہوریت دشمن قراردے رہے ہیں عمران خان ایک صوبہ میں حکومت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور وہ وزیراعظم کاخواب دیکھ رہے ہیں ان کے ساتھ اب کوئی نہیں ہے وہ چوہدری برادران کاسہارا لے رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -