(ن)لیگ سیاسی جماعت کے طور پر فیصلے کرتی تو آج اس کی یہ پوزیشن نہ ہوتی ، میاں ایوب
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) ایک سیاسی جماعت کے طور پر فیصلے کرتی تو آج اس کی یہ پوزیشن نہ ہوتی جو آج بن چکی ہے ہم تو اپنے قائد شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے حکم پر حکومت کو کندھا دے رہے ہیں تاکہ جمہوری سسٹم پٹٹری سے اترنے سے بچ جائے لیکن حکومت خود مفاہمت کا راستہ اپنانے کی بجائے محاز آرائی کی کیفیت پیدا کررہی ہے جو جمہوری نظام میں کوئی اچھی بات نہیں ہے اپنے سیاسی مخالفین پر مقدمات بنانا کونسی عقل مندی ہے ۔
میاں محمد ایوب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں بنایا کسی ایک بھی سیاسی جماعت کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا لیکن موجودہ حکومت اپنے مخالفین پر مقدمے درج کررہی ہے جو کسی بھی طرح سے مناسب بات نہیں ہے حکومت اپنے اقدامات کی وجہ سے ہر روز عوام میں اپنا اعتماد کھو رہی ہے ۔