سلمان پارک، نشتر کالونی اور شاہدرہ میں خصوصی صفائی آپریشن

سلمان پارک، نشتر کالونی اور شاہدرہ میں خصوصی صفائی آپریشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان کی ہدایت پرسلمان پارک، نشتر کالونی اور شاہدرہ میں خصوصی صفائی آپریشن کیا۔ آپریشنز کی نگرانی اسسٹنٹ منیجرز زاہد مشتاق اور مریم خالد نے کی۔دونوں آپریشنز میں مجموعی طور پر 50 ورکروں اور مشینری نے حصہ لیا ۔شاہدرہ میں گلیوں و سڑکوں کی صفائی کے لیے علاوہ کوڑاکرکٹ کے کھلے ڈھیر بھی صاف کئے گئے۔ نشتر کالونی میں صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کے بعد جب ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیم نے متعلقہ جگہ کا سروے کیا تو معلوم ہوا کہ بنیادی طور پر مسئلہ ناقص سیوریج کا ہے جس کی ذمہ داری واسا پر عائد ہوتی ہے اس کی رپورٹ ڈی سی او لاہور کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جبکہ کوڑاکرکٹ سے متعلقہ حصہ کو خصوصی آپریشن کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -