جگر کی پیوند کاری کادو روزہ مفت کیمپ9اگست کو شروع ہو گا

جگر کی پیوند کاری کادو روزہ مفت کیمپ9اگست کو شروع ہو گا

  

لاہور (جنر ل رپورٹر)پاک ہسپتال شاہ جمال میں جگرکی پیوندکاری کا مفت کیمپ ہفتہ 9اوراتوار 10اگست کو ہوگا جس مےں پاکستان بھرخصوصاً پنجاب ‘بلوچستان اور سندھ کے مریضوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے کیمپ33کے شاہ جمال میں پاک ہسپتال میں منعقد ہوگا جس میں انڈیاکے ممتازسپیشلسٹ ڈاکٹرز واسودیوان اور ڈاکٹرپروین مریضوں کا معائنہ کریں گے کیمپ میں اب تک 200سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے پاک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن نے کہاکہ جگر کی پیوندکاری کا عمل انتہائی پیچیدہ مشکل اور مہنگاہے ہم اس حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کا عمل شروع کئے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں جہاں تک ممکن ہوامریضوں کے لیورٹرانسپلانٹ میں اپنی ایکسپرٹیزفراہم کررہے ہیں اور پاکستان مےں ہماراواحد ادارہ ہے جہاں جگر کی پیوندکاری کے حوالہ سے انڈین ڈاکٹرزکی او پی ڈی کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی کیمپس منعقد کرواچکے ہےںا ور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مخیر حضرات آگے آئیں اور اس کارخیرمیں اپنا کرداراداکریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -