(ن)لیگ کے کارکن شایان شان طریقے سے 14 اگست منائےںگے،چوہدری رحمت علی

(ن)لیگ کے کارکن شایان شان طریقے سے 14 اگست منائےںگے،چوہدری رحمت علی

  

لاہور(پ ر) میاں حمزہ شہباز اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 14اگست کو خصوصی شان و شوکت کے ساتھ منانے کیلئے پی پی 141کے تمام یو سیز کے صدور کو صدر پی پی 141چوہدری رحمت علی کی زیر قیادت منانے کے احکامات جاری کئے ان خیالات کا اظہار کیا چوہدری رحمت علی نے ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 14اگست کو پورے ملک میں شان و شوکت کے ساتھ منانے کے احکامات جاری تاکہ پوری دنیا کو پتہ چل سکے کہ ہم ایک قوم ہیں اور دہشت گردی کی فضا ختم ہونے کے بعد 15سالوں کے بعد اسلام آباد میں پریڈ ہو گی اس طرح میاں حمزہ شہباز شریف اور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پی پی 141میں مسلم لیگی کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کی اس کیلئے انتظامات کئے گئے چودھری رحمت علی نے آخر میں کہا کہ جلد ایک میٹنگ بلائی جائے گی جس میں انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -