14اگست کو ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر حقیقی آزادی دلائیں گے،فرخ مون

14اگست کو ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر حقیقی آزادی دلائیں گے،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال )تحریک انصافکے سیکر ٹری اطلا عات و نشر یات فرخ جاوید مو ن نے کہا ہے کہ 14اگست کو ملک کو کرپشن وکرپٹ لوگوں سے نجات دلا کر حقیقی آزادی دلائیں گے ‘ آزادی مارچ میں کوئی دہشت گردی ہوئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،آزادی مارچ میں لاہور سے لا کھوں کارکن ریلی کی شکل میں اسلا م آباد کی طرف مارچ کر یں گے جبکہ کارکنو ں کی پکڑ دھکڑ اور راستے بند کیے گئے تو دما دم مست قلندر ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان کو انٹرویو کے دوران کیا فرخ جاوید مو ن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وجود میںآنے والی کرپٹ حکومت عوامی محرومیوں میں کمی کی بجائے اس میں اضافے کاباعث بنی ہے ‘وفاقی حکومت ملکی وسائل کودوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اور پنجاب قبضہ گروپوں اورکرپٹ لوگوں کے حوالے کیاہواہے جبکہ عوام بحرانو ں کے باعث کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انھو ں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو پر امن رکھنے کے ذمہ دار ہیں،پی ٹی آئی نظریاتی جماعت ہے، پارٹی کے اندر کسی کو بغاوت کی جرات نہیں، عمران خان طالبان کے نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر کے اس کے سہارے کے تحت حکومت فوج کو استعمال کرنا چاہتی ہے،ہمیں حیرت ہے کہ حکومت،فوج، پولیس، طاقت حکمرانوں کے پاس ہے پھر بھی یہ بو کھلا ہٹ کاشکار ہو کر آزادی مارچ سے قبل ہی خو فزدہ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر مجید نظامی کے جرا¾ت کے ترانے تا قیامت فضاﺅں میں گونجتے رہیں گے ،کبیر علی شاہ گیلانی                                            لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈاکٹر مجید نظامیؒ کی جرا¿ت کے ترانے تا قیامت فضاﺅں میں گونجتے رہیں گے۔آپ ہماری نگاہوں سے ضرور اوجھل ہوگئے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں بس رہے ہیں۔ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے افکارونظریات اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنا یہ فرض ادا کریں گے۔ان خیالات کااظہار سجادہ نشین آستانہ¿ عالیہ چورہ شریف حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے ایصال ثواب اور بلندی¿ درجات کیلئے منعقدہ محفل قرآن خوانی کے بعد شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔ اس محفل کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل(ر) جمشید احمد ترین، ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے قریبی دوست جسٹس(ر)آفتاب فرخ،نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف،بیگم بشریٰ رحمن، بیگم مہناز رفیع،پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی،میجر جنرل(ر) راحت لطیف،سابق صدر سی پی این ای جمیل اطہر،جسٹس(ر)منیر احمد مغل،ابصار عبدالعلی،خواجہ فرخ سعید،پیر سید سبطین حیدر،طارق منظور احمد،ڈاکٹر بلال اسلم صوفی،طارق رشید،پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، خواجہ محمو د احمدایڈووکیٹ ،ایڈیٹر روزنامہ دن میاں حبیب اللہ،محمد یٰسین وٹو،پروفیسرمحمد حنیف شاہد،انجینئر محمد طفیل ملک،بیگم حامد رانا،بیگم منور جبیں قادری،سعیدہ قاضی،نائلہ عمر اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے کہا کہ ہمارے محسن و مربی،ملک و ملت اور انسانیت کا درد رکھنے والے،محبت رسول کے داعی اور محسنِ بے مثال ڈاکٹر مجید نظامیؒ کا ہم سے جدا ہوجانا ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔موجودہ دور میں ہمیں ان جیسا کوئی اور شخص نظر نہیں آرہاہے۔آپ کے دل میں خشیت الٰہی بہت زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامیؒ علامہ محمد اقبالؒ کے عاشق تھے ۔آپ علامہ محمد اقبالؒ کے اس شعر”آئین جواں مرداں ،حق گوئی و بے باکی‘اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی“کی عملی تصویر تھے۔ڈاکٹر مجید نظامیؒ کا بچپن ،لڑکپن،جوانی اور بڑھاپا دیکھنے والے جانتے ہیں کہ انہوں نے نظریہ¿ پاکستان ،اسلام اور اپنے ملک سے محبت پر کبھی کوئی لچک نہیں دکھائی۔ ڈاکٹر مجید نظامیؒ کی جرات کے ترانے تا قیامت فضاﺅں میں گونجتے رہیں گے۔آپ نہ کسی حکمران کے سامنے جھکے اور نہ ہی بکے۔آپ ہماری نگاہوں سے ضرور اوجھل ہوگئے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں بس رہے ہیں اور ہمیشہ بسے رہیں گے۔آپ صوفی باکمال تھے اور آپ کے چاہنے والوں کی تعدا لا تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے افکارونظریات اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہمارے اوپر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اس ادارے(نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ)کے ساتھ ہمارا ہر قسم کا تعاون ہر وقت حاضر ہے۔ پروگرام کے آغاز پر حافظ امجد علی نے تلاوت کلام پاک ، معروف نعت خوان الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور حافظ تجمل علی نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیا۔ حافظ فیضان نے ختم پڑھا جبکہ حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی نے ڈاکٹر مجید نظامیؒ کے ایصال ثواب و بلندی¿ درجات اورڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی جانشین، ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ محترمہ رمیزہ مجید نظامی کی کامیابی کیلئے دعا کروائی۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔