عالمی ادارے معاشی استحکام کے اشارے دے رہے ہیں ، خواجہ خاور رشید

عالمی ادارے معاشی استحکام کے اشارے دے رہے ہیں ، خواجہ خاور رشید
عالمی ادارے معاشی استحکام کے اشارے دے رہے ہیں ، خواجہ خاور رشید
کیپشن: kawaja raseed

  

لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی ادارے معاشی استحکام کے اشارے دے رہے ہیں بے سمت احتجاج کر کے ملک کی ابھرتی ہوئی معیشت کو جامد نہ کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور لا ہور چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشیدنے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں معاشی اشاریوں میں استحکام آیا ہے جب کہ اداروں کے کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں قابل قدر کمی کے باعث ملکی معیشت مضبوط ہو ئی ہے۔ حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔ اگر حکومت کو پر امن انداز میں کام کر نے دیا جائے تو کو ئی وجہ نہیں ہے کہ ملکی مسائل پر قابوپالیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جنگ کی حالت میں ہے تمام سیاسی قوتوں کو چاہئیے کہ ملک میں یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے کر دار ادا کریں ۔ مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعما ل کیا جائے ۔ عمران خان ایسے اقدامات سے گریز کر یں جن سے عوام کے جان و مال کو خطرات لاحق ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -